نیویارک سٹیٹ اسمبلی کے سینئر ایڈوائزر،ریزرو پولیس کیپٹن احمد علی کا چنیوٹ کا دورہ

28

 

چنیوٹ،21مئی(اے پی پی):نیویارک سٹیٹ اسمبلی کے سینئر ایڈوائزر،ریزرو پولیس کیپٹن احمد علی نے چنیوٹ کا دورہ کیا۔ ڈی پی او عبداللہ احمد نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور ملاقات کے دوران کمیونٹی پولیسنگ سمیت دیگر پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیویارک اسمبلی کے سینئر ایڈوائزر نے ڈی پی او عبداللہ احمد کے ہمراہ یادگار شہداء پر حاضری دی اور بلندی درجات کی دعا کی گئی۔ ریزرو پولیس کیپٹن احمد علی کو ڈی پی او آفس کی مختلف برانچوں کا وزٹ کروا کر پولیس ورکنگ پر بریفنگ دی گئی۔ پولیس خدمت مرکز، تحفظ مرکز سمیت دیگر دفاتر کا وزٹ کروایا گیا اور پبلک سروس ڈیلوری کے نظام پر بریفنگ دی گئی۔

 سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشن صدر کا وزٹ کروایا گیا اور جدید تقاضوں کے مطابق فراہم کردہ سہولیات پر بریفنگ دی گئی۔ نیویارک سٹیٹ اسمبلی کے سینئر ایڈوائزر احمد علی نے پولیس دفاتر میں پبلک سروس ڈیلوری کے نظام پر اطمینان کا اظہار کیا۔

معزز مہمان نے سپیشل انیشئیٹیو پولیس اسٹیشنز میں کمیونٹی پولیسنگ کی طرز پر شہریوں کی سہولیات کیلئے کیے گئے اقدامات کو خوب سراہا۔