اسلام آباد، 16 مئی(اے پی پی): وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے تحت بلوچستان میں سکولوں کی تزئین و آرائش شروع کیا جا رہا ہے جس کا آغاز پروفیسر کاکڑ کی سربراہی میں ایک سکول کی تزئین و آرائش سے ہوگا۔
اس منصوبے کا مقصد بلوچستان اور دور دراز کے علاقوں کے بچوں کو تعلیم کی اعلیٰ سہولیات کے ساتھ ساتھ طالبعلوں کے لیے معیاری ماحول کی بھی فراہمی ہے کیونکہ اچھے ماحول اور صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے سے طالبعلوں کی ذہنی صلاحیتوں کوجلا دینے میں مدد ملتی ہے ۔
وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے ان اقدامات کے باعث امید کی جاتی ہے کہ اگلے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طالبعلم بلوچستان کے ان سکولوں سے سامنے آئیں گے۔