کوئٹہ،24مئی (اے پی پی) کرغستان سے کوئٹہ پہنچنے والے طلباءطالبات کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر اپنے اپنے علاقوںکو روانہ کر دیا گیا ہے، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو سیکورٹی فراہم کرنے کی احکامات جاری کئے گئے، تمام علاقوں میں مقامی ضلعی انتظامیہ مکمل سپورٹ کریگی تمام اضلاع ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ افسران کی نگرانی میں طلبہ کو پہنچائیں گے۔ یہ بات صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ، پارلیمانی سیکرٹری لیاقت لہڑی، رکن اسمبلی زرین مگسی نے سریاب روڈ ٹرمینل سے روانہ کرنے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاکہ بلوچستان حکومت کے توسط سے گزشتہ شب 171 طلباءو طالبات خصوصی طیارے میں کوئٹہ پہنچنے ہیں وطن واپس آنیوالے 92 طلباءکا تعلق ملک کے دیگر صوبوں سے ہے، صوبائی وزیر بخت کاکڑ نے مزید کہا کہ 92 طلبہ کو بذریعہ مسافر بسوں کے ذریعے ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کیا گیا۔