وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی وفاقی وزیرداخلہ اور وزیر توانائی سے ملاقات،بجلی کی لوڈشیڈنگ و دیگر مسائل بارے تبادلہ خیال کیا

13

اسلام آباد، 27 مئی (اے پی پی ): وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی وزارت داخلہ آمد، وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور  نے  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی جبکہ  ملاقات میں  وفاقی توانائی اویس لغاری بھی موجود تھے ۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی، وفاقی توانائی اویس لغاری اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی مشترکہ صدارت میں وزارت داخلہ میں اہم اجلاس بھی  ہوا۔اجلاس   میں خیبرپختونخوا  میں  بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور دیگر مسائل بارے زیر غور آئے ۔

وفاقی سیکرٹری داخلہ ، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا،وفاقی سیکرٹری توانائی، سیکرٹری داخلہ خیبرپختونخوا،چیف ایگزیکٹو آفیسر پیسکو، چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹرایبل پاور اور وزارت داخلہ کے حکام اجلاس  میں شریک تھے ۔