وزیرِ اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات

23

اسلام آباد،30مئی (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعرا ت کو ملاقات کی۔

ملاقات میں صوبہ خیبر پختونخوا کے امور اور ملکی سیاسی صورتحال پر  تبادلہ خیال کیا۔ گورنر خیبر پختونخوا نے حکومت کی کاروبار و سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی بدولت ملک میں بڑھتی ہوئی بیرونی سرمایہ کاری پر وزیرِاعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ملاقات میں خیبر پختونخوا کے مسائل اور ان کے پائیدار حل کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں وفاقی وزیرِ اقتصادی امور احد خان چیمہ اور وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ بھی شریک تھے۔