وفاقی وزراءخواجہ محمد آصف اور عطاءاللہ تارڑ کی پریس کانفرنس

20

اسلام آباد،09 (اے پی پی): وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے جمعرات کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے عدلیہ سے گزارش کی کہ 9 مئی کے کیسز کو منطقی انجام تک پہنچائیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کیا امر مانع ہے کہ عدالتیں ان کیسز کو منطقی انجام تک نہیں پہنچا رہیں جبکہ 9 مئی کے کیسز میں شواہد موجود ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہیں،ان کے خلاف کسی نے مقدمہ درج کیوں نہیں کیا۔