اسلام آباد، مئی 17(اے ہی پی): وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا ایشین والی بال چیمپئن کی فاتح ٹیم پاکستان والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کو وزارت کی طرف سے 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔
ایشین والی بال چیمپئن کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا وزیراعظم نے ڈیپارٹمنٹل کھیلوں کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہماری والی بال ٹیم کے اندر کوئی کھلاڑی اگر بے روزگار ہے تو اسے اپوائنٹمنٹ لیٹر جاری کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکمانستان برادر ملک ہیں اور بھائی چارہ اور دوستی کو فروغ دینے کا ذرائع یہ کھیل ہیں، اُنہوں نے مزید کہا کہ اسی سال قومی مقابلوں کا آغاز کیا جائے گا اور سیف گیمز میں کھلاڑیوں کی تربیت کے لئے بہترین کوچیز کا بندوبست کیا جائے گا۔ احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ہم 2028 کے اولمپکس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے ہر بندوبست اور کھلاڑیوں کی بہتری اور نشوونما کے لئے اقدامات کریں گے۔