وفاقی وزیرداخلہ  کوئٹہ پہنچ گئے،صوبائی وزیرداخلہ  نے استقبال کیا

3

کوئٹہ،07 مئی(اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی منگل کو کوئٹہ پہنچ گئے۔ کوئٹہ ائیرپورٹ پرصوبائی وزیرداخلہ  میرضیاء اللہ لانگو نےوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کااستقبال کیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کوئٹہ  میں امن اومان سے متعلق خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے ۔اجلاس میں بلوچستان کی مجموعی امن وامان کی صورتحال سمیت اہم امور پر غورو فیصلے  کئےجائیں گے۔