وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے کراچی ہاربر اینڈ ڈاک ورکرز یونین کے وفد کی ملاقات

15

اسلام آباد، 23 مئی (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام سے کراچی ہاربر اینڈ ڈاک ورکرز یونین کے وفد نے جمعرات کو یہاں  ملاقات کی۔وفد نے وفاقی وزیر کو ورکرز سی بی اے یونین کے مسائل سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر نے یقین دلایا کہ وہ ان مسائل کو متعلقہ وزیر اور اعلیٰ حکام کے ساتھ اٹھائیں گے۔

وفد میں صدر احمد سعید، جنرل سیکرٹری داؤد مہمند، سرپرست اعلیٰ عبدالرزاق میمن، نور محمد صدر پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن، خورشید عالم اور نذیر احمد، چیئرمین کنوینر ارشد علی خان شامل تھے۔وفد نے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا ملاقات اور کارکنوں کو درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا۔