وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ کی سولہویں سالانہ آل پاکستان چیمبرز پریذیڈنٹس کانفرنس میں شرکت، ملکی معیشت سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال

66

اسلام آباد،15مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے سولہویں سالانہ آل پاکستان چیمبرز پریذیڈنٹس کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس کا اہتمام راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں کیا گیا تھا۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے کاروباری افراد سے ملکی معیشت سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔