وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف کی ملاقات

26

 

اسلام آباد،08 مئی   (اے پی پی): وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے  ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف نے  بدھ  کو یہاں  ملاقات کی جس دوران  باہمی دلچسپی کے امور اور تجارت میں اضافے پر غور کیا گیا۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے تجارت کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان گہرے، دوستانہ، برادرانہ، مذہبی اور سٹریٹیجک تعلقات ہیں جنہیں مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ازبیکستان کے وزیر خارجہ کو وزارت تجارت میں خوش آمدید کہا اور پاکستان کی جانب سے تعاون کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

 ازبک وزیر خارجہ نے شاندار مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔