وفاقی وزیر جام کمال کی زیر صدارت بلوچستان کے سرحدی اضلاع کے رہائشیوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے منصوبے کے حوالے سے اہم اجلاس

26

اسلام آباد ، 24مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال کی زیر صدارت بلوچستان کے سرحدی اضلاع کے رہائشیوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے منصوبے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس آج منعقد ہوا۔اجلاس میں سرحدی اضلاع کے رہائشوں کے لیے باعزت روزگار فراہم کرنے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں وزارت تجارت اور متعلقہ محکموں اور وزارتوں کے افسران نے بھی شرکت کی۔