کوئٹہ ،07 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، سابق نگران وزیراعظم پاکستان و سینیٹر انوار الحق کاکڑ کے ہمراہ نواب اکبر بگٹی اسٹیڈیم کا دورہ کیا، جہاں وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو پی سی بی کی جانب سے نواب اکبر بگٹی اسٹیڈیم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر دورے کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ جلد نواب اکبر بگٹی اسٹیڈیم میں لائٹس سمیت دیگر ترقیاتی کام کیے جائے گئے اور کوئٹہ میں نیشنل و انٹرنیشنل میچز بھی کروائے جائے گئے۔