پاکستان ائیر فورس کا ہیلی کاپٹر مارگلہ ہلز پر لگی آگ کو بجھانے کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے،رومینہ خورشید عالم

22

اسلام آباد، 31 مئی ( اے پی پی): وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی کوآرڈینیشن رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ مارگلہ ہلز پر دو مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے، ای نائن پہاڑیوں کے سامنے زیادہ شدت والی آگ لگی ہوئی ہے جس کو کنٹرول کرنے کے لیے پاکستان ائیر فورس کا ہیلی کاپٹر متاثرہ جگہ پر آگ بجھانے کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔

رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ پاکستان نیوی اور اسلام آباد میونسپل کارپوریشن کی ٹیمیں بھی آگ پر قابو پانے کی کوشش میں شرکت کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سکتھ ایوی ایشن سکواڈرن سے بھی ہیلی بھیجنے کی درخواست کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی تمام متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہوں اور تمام صورت حال کو خود مانیٹر کر رہی ہوں اور  پاکستان ائیر فورس کی طرف سے دوسرا ہیلی بھی متاثرہ جگہ کے لئے روانہ کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے اور پاکستان ائر فورس اور پاک نیوی کی بے حد مشکور ہوں۔