اسلام آباد، 20 مئی(اے پی پی):پاکستان اور ترکی نے اپنی دوطرفہ تجارت کا حجم پانچ ارب ڈالر تک لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ مفاہمت پیر کو اسلام آباد میں دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر ہونے والی بات چیت میں ہوئی۔
پاکستانی وفد کی نمائندگی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کی جبکہ ترک وفد کی قیادت اس کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کی۔