پاکستان میں غربت کے خاتمے اور پائیدار ترقی کے لیے پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ اہم کردار ادا کر رہا ہے؛ نادر گل بڑیچ

33

اسلام آباد ،29مئی ( اے ہی پی): پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ (پی پی اے ایف ) کی چیف ایگزیکٹو آفیسر  نادر گل بڑیچ نے کہا ہے کہ پاکستان میں غربت کے خاتمے اور پائیدار ترقی کے لیے پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار  انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے  غربت میں کمی کے پروگرام (پی پی آر) کے کامیاب نفاذ میں حکومت پاکستان کی اور اطالوی حکومت، وفاقی اور صوبائی  محکموں اور پی پی اے ایف کی شراکت دار تنظیموں کی مشترکہ کوششوں کو سراہا۔

 نادر گل نے کہا کہ اس منصوبے نے ہدف شدہ علاقوں میں غربت میں کمی کی ہماری مجموعی کوششوں میں نمایاں طور پر تعاون کیا ہے۔