پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک میں جمہوریت کے استحکام اور فروغ کے لئے جدو جہدکی؛بلاول بھٹو

11

اسلام آباد، 15مئی ( اے پی پی): چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی ورکن قومی اسمبلی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے  کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے تین دہائیوں  سےاس ملک میں جمہوریت کے لیے جدوجہد کی ہے۔انہوں نے  کہا کہ موجودہ  اپوزیشن جمہوریت کو مضبوط نہیں کرنا چاہتی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کی  عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ،صوبہ سندھ میں صحت اور تعلیم کی بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔