اسلام آباد، 15 مئی( اے پی پی): ممبر قومی اسمبلی شہلا رضا نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے تمام سیاسی جماعتیں ملکی مفادات کیلئے ایک نقطے پر اکٹھی ہوں ۔
بدھ کو قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئےشہلا رضا نے کہا کہ جو بھی اصلاحات لانی ہیں پارلیمنٹ نے لانی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم تمام سیاسی قوتوں کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہیں، کسی کا آلہ کار مت بنیں۔
پیپلز پارٹی رہنما شگفتہ جمانی نے کہا کہ جمہوری صدر نے پارلیمنٹ کو تمام اختیارات دے دئیے ہیں ، صدر آصف زرداری نے خیبرپختونخوا کو اس کی شناخت دی اور ہمیشہ سیاست میں رواداری کو پروان چڑھایا۔