اسلام آباد،30 مئی (اے پی پی):انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) نے پاکستان اور چین کے درمیان 73 سالہ دوستی کے موقع پر”پرامن اور ترقی” کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا۔
ڈائریکٹر آئی ایس ایس آئی ڈاکٹر طلعت شبیر نے کلیدی خطاب میں پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 73 سال مکمل ہونے پر سیمینار کے انعقاد پرآئی ایس ایس آئی کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ سنگ میل قیادت،سفارتی دوستی، باہمی احترام کے اسٹریٹجک پارٹنر شپ کا ثبوت ہے جسے دونوں ممالک نے دہائیوں سے استوار کیا ہے۔ چین اور پاکستان کے تعلقات منفرد ہیں، مختلف شعبوں میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے بنیادی مفاد کی مسلسل حمایت کی ہے۔ پاکستان ون چائنا پالیسی کی حمایت میں ثابت قدم رہے گا۔ چین پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرنے والا دوست رہا ہے۔دوستی کا یہ سفر جو 21 مئی 1951 کو شروع ہوا تھا جب پاک چین کی نئی قائم شدہ جمہوریہ کے ذریعے تسلیم کرنے والے پہلے ملک میں سے ایک بن گیا تھا۔ گزشتہ 73 سالوں میں ہمارے ہمارے دوطرفہ تعلقات اسٹریٹجک تعاون، شراکت دار ی، معاونت اور باہمی دلچسپی کی خصوصیات پر مبنی ہیں۔
ایمبیسیڈر سہیل محمود ڈی جی آئی ایس ایس آئی نے کہا کہ پاک چین دوستی کایہ رشتہ ایک خاص اور منفرد مثال کے طور پر استوار ہوا ہے اور اس نے دونوں ممالک کے بہترین مفاد میں کام کیا ہے،یہ تعلق وسعت اور مضبوطی میں بڑھتا چلا جا رہا ہے اور آج یہ ایک اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ میں تبدیل ہوچکا ہے۔دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں،پاکستان ہمیشہ سے ون چائنا پالیسی کا مضبوط حامی رہا ہے اور اس نے تائیوان، تبت، ہانگ کانگ اور جنوبی چین کے سمندری مسائل پر چین کی مسلسل حمایت کی ہے۔پاکستان کی حکومت اور عوام جموں و کشمیر تنازعہ پر چین کے اصولی موقف اور پختہ حمایت کے لیے خلوص دل سے شکر گزار ہیں۔
دیگرمقررین نغمانہ ہاشمی، راجہ عامر اقبال اور ڈاکٹر حسن داؤد بٹ نے بھی خطاب کیا۔