پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کے لیے لیڈز سے برمنگھم پہنچ گئی

20

اسلام آباد،23 مئی ( اے پی پی):  پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کے لیے لیڈز سے برمنگھم پہنچ گئی۔ قومی ٹیم کل صبح ساڑھے نو بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک پریکٹس کرے گی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ہفتے کے روز ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔ ہیڈنگلے میں پہلا ٹی ٹوئنٹی  بارش کی نذر ہوگیا تھا۔