پاک – آسٹریلیا والی بال سیریز، پہلا میچ 28 مئی کو کھیلا جائے گا

17

 

اسلام آباد،27 مئی (اے پی پی): پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی والی بال سیریز 28 ,29 اور 30 مئی کو پاکستان سپورٹس بورڈ میں کھیلی جائے گی، تمام میچز شام  6:30 بھے کھیلے جائیں گے۔

چئیرمین پاکستان والی بال فیڈریشن چوہدری یعقوب نے  آسٹریلین ٹیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا بحرین میں ہونے والے چیلنج کپ کھیلنے جارہی ہیں، یہ سیریز پاکستان کے والی بال  کھیل کیلئے بہت اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ فیڈریشن مدد تو کر سکتی ہے لیکن اصل محنت کھلاڑیوں کی ہوتی ہے، امید ہے پاکستانی کھلاڑیوں والی بال میں کارکردگی دکھا کر ملک کا نام روشن کریں گے، یہ سیریز چیلنج کپ کی تیاریوں میں مددگار ثابت ہو گی۔

آسٹریلین والی بال ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ  پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی اس سے قبل ایشین چیمپئن شپ میں بھی پاکستان کے ساتھ کھیل چکے ہیں، پاکستانی ٹیم دن بدن بہتر ہو رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ سیریز بحرین میں ہونے والے کپ کی تیاری کا سلسلہ ہے،ہمارا مقصد ایشیا میں ٹاپ 3 ٹیمز میں جگہ بننا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مہمان نواز ملک ہے، یہاں آکر خوشی ہوئی ہے، پاکستان میں امید سے زیادہ گرمی ہے اور ہمارے کھلاڑی موسم کے ساتھ اہم آہنگ ہورہے ہیں۔

آسٹریلیا کے ڈومیسٹک سٹرکچر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ والی بال پر کم توجہ دی جاتی ہیں کرکٹ، فٹ بال اور دیگر کھیلوں کی نسبت ہماری لیگز بہت چھوٹے لیول پر ہوتی ہیں۔

پاکستانی والی بال ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے ٹاپ کلاس ٹیم سے کھیلنا بہت ضروری ہے، یہ سیریز ہمیں تیاریوں میں مدد دے گی۔