پتوکی،17 مئی(اے پی پی):ایس ایچ او تھانہ صدر پتوکی حافظ عاطف نذیر اور اے ایس آئی عبدالمجید سندھو نے ڈکیت گینگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوے سلیم عرف سلیمی ڈکیت گینگ کے پانچ ارکان کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضہ سے تین لاکھ روپے 12 موٹر سائیکلز، 10 موبائل فونز اور اسلحہ برآمد کر لیا ۔
ملزمان نے حبیب آباد پتوکی اور گردونواح میں 31 سنگین وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ڈکیت گینگ کے ارکان نے حبیب آباد ملتان روڈ اور دیہاتوں کو جانے والے لنک راستوں پر وارداتوں کا بازار گرم کر رکھا تھا۔