پتوکی:سکولوںمیں سٹوڈنٹس سکولز کونسل کی تشکیل کے لئے انتخابات کا عمل جاری

18

پتوکی، 16 مئی ( اے پی پی): وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایت پر سکولوں میں سٹوڈنٹس سکولز کونسل کی تشکیل کے لئے پنجاب بھر کی طرح پتوکی میں بھی پولنگ کا عمل جاری ہے، اس الیکشن میں صدر جنرل سیکرٹری نائب صدر اور فنانس سیکرٹری کا انتخاب کیا جائے گا۔

 وزیر تعلیم رانا سکندر کی ہدایت کے مطابق سٹوڈنٹ سکولز کونسل کے قیام کے لیے تحصیل پتوکی کے تمام سکولوں میں انتخابات جاری ہیں اس موقع پر ڈپٹی ڈی ای او تحصیل پتوکی شوکت خاں نے سکولوں کا دورہ کیا اور پولنگ کے عمل کا جائزہ لیا ان انتخابات کے ذریعے  صدر جنرل سیکرٹری نائب صدر اور فائنانس سیکرٹری کا انتخاب کیا جائے گا، طالبعلموں کا تعلیم کی طرف رجحان بڑھانے کے لیے اور یہ ایک بہت اچھا اقدام ہے جس سے طالب علم اپنے مسائل عوامی نمائندوں سے شئیر کرسکیں گے اسکے ساتھ ساتھ سکول لیول پر طالب علموں کے اندر قائدانہ  صلاحیتوں کو اجاگر کیا جا سکے گا۔ آنے والے دنوں میں پڑھی لکھی قیادت اگر سامنے آئے گی تو پوری دنیا میں پاکستان کا مورال بلند ہوگا اور یہ اسی صورت میں ممکن ہے کہ جب طالب علم سیاست میں اپنا  کردارادا کریں گے۔