پشاور میں پاک-انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو 2024 کا انعقاد

37

 

پشاور، 30 اپریل(اے پی پی): پشاور میں پاک-انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو 2024 کا آغاز ہوگیا ہے یہ دو روزہ پولٹری ایکسپو کل بھی جاری رہے گی۔ایکسپو کا افتتاح وزیر زراعت خیبرپختونخوا میجر (ر) سجاد بارکوال نے کیا  جبکہ ایکسپو کا انعقاد محکمہ لائیو سٹاک اور محکمہ ایگریکلچر نے لائیو سٹاک فارمرز ویلفیئر ایسوسی ایشن، لائیو سٹاک کوآپریٹو سوسائٹی اور ان باکس پاکستان کے اشتراک سے کیا ہے۔

ایکسپو میں قومی اور بین الاقوامی کمپنیوں نے سٹال لگائے ہیں اور اس میں زراعت اور لائیو سٹاک شعبوں سے منسلک ماہرین بھی شرکت کررہے ہیں۔