پہلا سالانہ انٹرڈیپارٹمینٹل چیمپئین شپ کل سے دلاورعباس ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گا

20

اسلام آباد، 02 مئ(اے پی پی): پاکستان ٹینس فیڈریشن کے  صدر اعصام الحق نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پہلا سالانہ انٹرڈیپارٹمینٹل چیمپئین شپ کا اعلان کر دیا گیا ہے  جو کل سے دلاور عباس ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے جس میں ملک کے نامور کھلاڑی مد مقابل ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ یہ چیپمین شپ سالانہ بنیادوں پر کروائی جائے گی جس کا مقصد باصلاحیت کھلاڑیوں کو سامنے لانا ہے۔