پی این سی اے میں سپینش مصور کی نمائش کا افتتاح

20

 

اسلام آباد،21 مئی(اے پی پی):سپینش مصور گوننزالو روئز نوالو کی “امپریشنز آف پاکستان” کے نام سے نمائش کا  افتتاح کر دیا گیا ہے ۔ پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے)  اور سپینش ایمبیسی کے تعاون سے یہ دلکش آرٹ کی نمائش منعقد کی گئی  ہے جس میں مصور نے پاکستان میں  گہرے تجربات سے متاثر جدید تاثراتی کاموں کا ایک پرکشش مجموعہ پیش کیا۔

افتتاحی تقریب میں اسپین کے سفیر اور پی این سی اے کے ڈائریکٹر جنرل محمد  ایوب جمالی اور دیگر مہمان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اسپین کے سفیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ آرٹسٹ نے اپنی صلاحیتوں اور اپنے فن کے ذریعے پاکستان کے ساتھ جو گہرا تعلق قائم کیا ہے، وہ ایک اعزاز کی بات ہے۔