پی ایچ اے کے زیر اہتمام یوم تکبیر کے حوالے سے ریلی کا انعقاد

21

اسلام آباد،28 مئی( اے پی پی): یوم تکبیر کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے احمد حسن رانجھاکی زیر سربراہی پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی (PHA) راولپنڈی کے زیر اہتمام  ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

ریلی میں راولپنڈی سے پی ایچ اے کے سٹاف، اور سماجی شخصیات نے  حصہ لیا جس میں پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے حوالے سے دعا کا انعقاد بھی کیا گیا اور ریلی کے شرکاء نے یوم تکبیر کے حوالے سے بینر بھی اٹھا رکھے تھے اور ریلی میں اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی بلند کیے گئے۔

اس موقع کر ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے کہا کہ پاکستان 28 مئی 1998 کو ایٹمی طاقت بنا، اور عالمی سطح پر پاکستان کے وقار اور سالمیت میں اضافہ ہوا اور پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا گیا۔

احمد حسن رانجھا نے کہا کہ آج یوم تکبیر پاکستان کے ایٹمی تجربات کی 26ویں سالگرہ کے موقع پر اس عزم کے ساتھ منایا جا رہا ہے کہ پاکستان کی ارضی سالمیت، آزادی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ ہر شعبہ زندگی میں کیا جائے گا۔

یوم تکبیر کے حوالے سے پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی کے زیر اہتمام ریلی کا اغاز پی ایچ اے ہیڈ آفس سے شروع ہوا اور مری روڈ سے ہوتے ہوئے لیاقت باغ میں اختتام پذیر ہوا ۔