حب،21 مئی(اے پی پی): چیف سیکرٹری بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں چیئرمین سی ایم آئی ٹی دوستین جمالدینی ضلع حب کے دورے پر پہنچ گئے۔چیئرمین نے ضلع حب میں جاری مختلف سرکاری محکموں کے ترقیاتی اسکیموں کامعائنہ کیااور حب میں گرلز اینڈ بوائز ڈگری کالج اور جام غلام قادر ہسپتال کا دورہ بھی کیا۔
چیئرمین سی ایم آئی ٹی نے دورے کے موقع پر ڈگری کالج حب میں امتحانی مرکز کادورہ کیا۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنر جب روحانہ گل کاکڑ اور محکمہ مواصلات و تعمیرات ایکسئن بلڈنگ عبدالوہاب زہری کی جانب سے بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ سی ایس آر کے تحت ضلع حب کے ایجوکیشن اور ہیلتھ سیکٹر کو بنیادی سہولیات فراہمی کی کوششیں جاری ہیں۔
وزیراعلی معائنہ ٹیم نے جام غلام قادر ہسپتال کے میڈیکل افسران کی حاضریاں چیک کیں اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ دستیاب وسائل میں ادویات کی فراہمی اور بہتر علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
چیئرمین سی ایم آئی نے پبلک پرائیویٹ پارٹرشپ کے تحت قائم ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کا بھی معاِئنہ کیا، مختلف ٹریڈ میں طلباء طالبات کو جدید ٹیکنالوجی کی تربیتی مواقع میسر ہونے پر چیئرمین سی ایم آئی ٹی نے اظہار اطمینان کیا۔
چیئرمیں سی ایم آئی ٹی نے کالج آف نرسنگ اینڈ ٹیچنگ جام غلام قادر ہسپتال کا دورہ کیا اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حب شہر کو ایسا میکنانزم بنائیں گے کہ لوگوں کو صحت کی بہتر ین سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی، حب شہر میں وسائل کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے کارپوریٹ سیکٹر کی معاونت سے پلان تیار کرلیا گیا ہے۔