حب،17مئی(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ نے حب لسبیلہ کینال کی مینٹیننس کی وجہ سے ضلع حب کے شہری صنعتی زون اور زرعی ایریاز میں پانی کی عدم فراہمی سے متعلق عوامی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے محکمہ ایریگیشن ایکسئن حب اور پی ایچ او ایکسئن حب حکام کو دفتر طلب کرکے پانی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔
حب لیڈا انڈسٹریل زون اور محکمہ پی ایچ ای حب کے تالابوں کو حب ڈیم کے پانی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے ایگزیکٹیو انجینئر ایریگیشن کینال نے ہیوی مشینری سائٹ پر پہنچا کر صفائی و مرمتی کام جنگی بنیادوں پر مکمل کروادیا ہے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن حب کے جاری کردہ ہینڈآئوٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ نے لسبیلہ کینال کی مینٹیننس کی وجہ سے ضلع حب کے شہری صنعتی زون اور زرعی ایریاز میں پانی کی عدم فراہمی سے متعلق عوامی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے محکمہ ایریگیشن ایکسئن حب اور پی ایچ او ایکسئن حب حکام کو دفتر طلب کرکے پانی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔
انجینٹر عبدالجبار زہری ایکسئن ایریگیشن کینال حب نے یومیہ 2 لاکھ گیلن پانی کی شارٹ فال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے کینال کے محنتی عملے اور انجینئرنگ سیکشن کیساتھ ملکر ذمہ داری نبھائے سرکاری ذرائع کےمطابق 33 کلومیٹر طویل لسبیلہ کینال کی بروقت مینٹیننس مشکل کام تھا انجینئر ایریگیشن کینال کی زیرنگرانی ٹیم نے خوش اسلوبی سے مقررہ وقت سے قبل مرمتی کام مکمل کروایا ہے
انجینئر عبدالجبار زیری کا کہنا ہے کہ کپاس کی کاشتکاری کے سیزن میں زمیبنداروں کی مشکلات صنعتی زون اور شہری علاقوں کی فراہمی کی ضروریات سے ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ مکمل آگاہ ہے ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ کینال پانی چوری کی روک تھام کیلئے ایریگیشن کیساتھ انتظامیہ بھرپور معاونت کریگی۔
ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ کی ہدایت پر محکمہ ایریگیشن کینال عملے کو چوبیس گھنٹے پٹرولنگ جاری رکھنے کی ہدایت کی گئ ہے اور وہ خود مانیٹرنگ بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔