ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

20

ملتان31،مئی (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ،نئے تعینات ڈپٹی کمشنر نے چارج سنبھالتے ہی عوامی خدمت کے سفر کا آغاز کردیا اور ضلعی حکام کو اوپن ڈور پالیسی کے تحت مسائل کی شنوائی کا الٹی میٹم بھی جاری کیا۔

ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران کے تعارفی اجلاس کی صدارت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ پرائس کنٹرول مہم،تجاوزات اور صفائی انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جبکہ اوپن ڈور پالیسی کو عملی طور پر نافذ کیا جائے گا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فیضان احمد ریاض سمیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز نے کارکردگی پر بریفنگ بھی دی ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ حکومت پنجاب نے شہر اولیائ کی ترقی اور ریلیف فراہمی کا خصوصی ٹاسک دیا ہے اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنرز تحصیلوں میں فیلڈ وزٹس کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں کی انسپکشن کریں۔

ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی کارکردگی بہتر کریں ورنہ احتساب کیلئے تیار رہیں ہر سیکٹر میں ضلع ملتان کو پہلے نمبر پر لانا ترجیح ہے اس حوالے سے خود فیلڈ وزٹس کرکے شہریوں کی دادرسی کرونگا۔

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے اپنے دفتر کے دروازے سائلین کیلئے کھولنے کے احکامات جاری کئے اور درخواستوں پر احکامات بھی جاری کئے۔