لاہور، 7مئی (اے پی پی):کمشنر لاہورزید بن مقصود نے کہا کہ کسی بھی میڈیا سے آنے والی صفائی شکایت کا ازالہ کرکے شکایت کنندہ کو فون کال کریں جبکہ جامع صفائی عمل کیلئے غیر قانونی ڈمپنگ سائٹس کا شہر سے خاتمہ ناگزیر ہےاور کوڑا اتھانے والی ایل ڈبلیو ایم سی کی گاڑیوں کو اوپر سے مکمل کور کرائیں۔
کمشنر لاہورزید بن مقصود نے لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ھیڈ آفس کا دورہ کیا۔ سی ای او بابر صاحب دین نے کمشنر کو ایل ڈبلیو ایم سی صفائی آپریشن، مانیٹرنگ میکنزم کو عارضی ڈمپنگ سائٹس سے مین ڈمپنگ سائٹس و شکایات ازالہ پر ڈیجیٹلی بریفنگ دی گئی۔
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے کمشنر کو بتایا کہ جدید ایپلیکیشن کے استعمال سے گزشتہ 5 ماہ میں 2ہزار سے زائد گھوسٹ ملازمین کو سروس سے فارغ کیا گیا۔کمشنر لاہور نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال سے گاڑیوں کے روٹس آپٹیمائزیشن کرلی گئی ہے۔ 10 ہزار ورکرز کو سوشل سیکیورٹی کارڈ جاری ہیں1ہزر ورکرز کے بچوں کو کورسز کروانے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔