ملتان،27 مئی (اے پی پی): کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان کی چیمبر آف کامرس آمد،تاجر برادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر چیمبر آف کامرس میاں راشد اقبال نے کمشنر کو ملتان کے مسائل بارے آگاہ کیا ۔
کمشنر مریم خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، انتظامیہ تاجران کے جائز مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فعال رکھنے کیلئے تاجر برادری کا ساتھ درکار ہے۔
انہوں نے کہا شہر میں بڑے پیمانے پر شجرکاری کی ضرورت ہے، چیمبر کا ساتھ ناگزیر ہے،پھلدار پودوں کی شجرکاری میری ترجیحات میں شامل ہے اور کہا 6 جون سے پلاسٹک شاپنگ بیگز کے استعمال پر پابندی عائد ہوگی ،آپ اپنے پلازوں، فیکٹریوں کا پلاسٹک فری بنا کر ہمارا ساتھ دیں ۔
کمشنرنے کہا تاجر برادری تجاوزات کے خلاف کارروائی میں انتظامیہ کا ساتھ دے ، شہر کو صاف اور خوبصورت بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور کہا حکومت کی پالیسیوں کو کامیاب بنانے کیلئے تاجران کے کردار سے انکار ممکن نہیں،انہوں نے مزید کہا ملتان پبلک سکول کا مکمل اڈٹ کروا رہی، سکول کو عالمی معیار بنانا عزم ہے۔ انہوں نے کہا میرے دفتر کے دروازے تاجران کے لئے کھلے ہیں ، مسائل کے حل بارے عملی اقدامات کئے جائیں گے ۔
تاجروں نے کہا کہ وطن عزیر کی مضبوط معاشی حالت اور استحکام اہم ہے ، اس موقع پر وائس پریذیڈنٹ شیخ عاصم سعید ، صدر وومن ونگ رومانہ تنویر شیخ،سابق صدر چیمبر آف کامرس خواجہ محمد حسین سمیت دیگر صنعت کار شریک ہوئے۔