کوئٹہ،21 مئی (اے پی پی):ڈپٹی قونصل جنرل ایرانی سید مہدی شائقی کی رہائشگاہ پر ایرانی صدر ابر اہیم رئیسی کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور تعزیت کا سلسلہ جاری ہے ۔
منگل کو ڈپٹی قونصل جنرل ایرانی سید مہدی شائقی نے تعزیت کے آنےوالے تمام افراد کا شکر یہ ادا کر تے ہو ئے کہا کہ ایرانی صدر ابراہمی رئیسی کی شہادت کے بعد بھی ان کا مشن آگے لیکر جا ئیں گے جس طرح ایران نے اسرائیل کو منہ تو ڑ جواب دیا تمام مسلم ممالک نے ایران کے جرات اور بہادری کو سراہا ۔انہوں نے کہا کہ صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال سے پیدا ہونے والے خلا کو کو ئی پر نہیں کر سکتا ہے، حال ہی میں صدرا براھیم رئیسی دوستی کا پیغام لے کر پاکستان آئے تھے ایران ، پاکستان اور افغانستان کے ممالک اپنی سلامتی اور خودمختاری پر کسی قسم کا سمجو تہ نہیں کریں گے۔
سید مہدی شائقی نے کہا کہ صدر ابراہیم رئیسی کے جانے کے بعد ایران کی خارجہ پالیسوں میں کو ئی تبدیلی نہیں آئے گی بلکہ ان پالیسوں کو تسلسل کے ساتھ آگے بڑھا یا جا ئے گا۔ انہوں نے بتایا کہ فاتحہ خوانی کا یہ سلسلہ تین روز تک جاری رہے گا۔