گرمی کی شدت میں اضافہ، سرگودھا میں جگہ جگہ سردائی گھوٹا بادام شربت کے سٹال سج گئے

29

سرگودھا ،23 مئی ( اے پی پی ): گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی جہاں پر لوگ گرمی کو کم کرنے کے لیے ٹھنڈے مشروبات اور سوئمنگ پول کا رخ کرتے ہیں وہی پر جگہ جگہ لگے سردائی گھوٹا بادام شربت کے سٹالوں پر لوگ بڑے شوق سے آتے ہیں اور بادام،خشخاش،ناریل،کالی مرچ،الائچی اور چینی سے بننے والا شربت جسمانی طاقت کے ساتھ گرمی کو دور بھگاتے ہیں۔

سرگودھا میں بھی جگہ جگہ ڈیرہ غازی خان کے مشہور سردائی گھوٹا بادام شربت کے سٹال سج گئے ہیں، جہاں لوگوں کا رش دیکھنے کو مل رہا ہے۔

اے پی پی /اظہر/نورین