گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری معظم جاہ انصاری کی ملاقات

19

پشاور،10 مئی (اے پی پی): گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری معظم جاہ انصاری نے جمعہ کو یہاں گورنر ہاوس میں ملاقات کی جس دوران صوبے بشمول ضم اضلاع میں امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔

گورنر نے صوبہ میں امن وامان برقرار رکھنے میں فرنٹیئر کانسٹبلری کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قیام امن کیلئے سیکیورٹی فورسز، ایف سی، پولیس کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز سمیت تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔