گورنمنٹ کالج  ایف ایٹ فور اسلام آباد میں  ذہنی تندرستی کے بارے میں جامع سیشن کا انعقاد

31

 اسلام آباد، مئی 15 (اے پی پی): گورنمنٹ کالج ایف ایٹ فور اسلام آباد میں ذہنی تندرستی کے بارے میں جامع سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں اس شعبے کے نامور ماہرین نے طلباء کے ساتھ مکالمہ کیا اور طلبہ کی ذہنی تربیت کے حوالے سے گفتگو کی ۔

اس سیشن نے تعلیمی ماحول میں مجموعی فلاح و بہبود کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے طلباء میں ذہنی صحت سے متعلق آگاہی اور لچک کو فروغ دینے کے لیے انمول بصیرت اور حکمت عملی فراہم کی۔