گورنمنٹ کمپری ہینسو گرلز ہائی سکول سرگودھا میں سٹوڈنٹس کونسل کے نومنتخب عہدہدران کی حلف برداری تقریب

26

سرگودھا۔23مئی  (اے پی پی):سکول سٹوڈنٹس کونسل کے نومنتخب عہدہدران کی حلف برداری تقریب گورنمنٹ کمپری ہینسو گرلز ہائی سکول میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان ِخصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) سرگودھا محمد عمر فاروق نے سکول اسٹوڈنٹس کونسل کے نومنتخب ممبران سے حلف لیا اور منتخب ممبران کو مبارکباد دی۔

محمد عمر فاروق نے امید ظاہر کی کہ وہ نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے اپنے ادارے کا نام روشن کریں گے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(سیکنڈری) چوہدری خالد محمود،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(سیکنڈری) غلام مرتضیٰ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ایلیمنٹری) احتشام ہمدانی،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ایلیمنٹری) الیاس باجوہ اور پرنسپل گورنمنٹ کمپری ہینسو گرلز ہائی سکول روبینہ کوثر بھی موجود تھیں۔