ہرنائی ؛یوم تکبیرپر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حاجی باز محمد دمڑ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی

16

ہرنائی،28 مئی   (اے پی پی ): یوم تکبیر کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر  عارف خان کاکڑ، مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء حاجی باز محمد دمڑ کی قیادت میں ریلی نکالیگئی، پرائمری سکول ہرنائی کے گرونڈ سے نکالی گئی  ریلی  کجو ماما چوک پر پہنچ  کر اختتام پزیر ہوئی،ریلی کے شرکاء نے قومی پرچم بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

اس موقع  پر ڈپٹی کمشنر  عارف خان کاکڑ نے کہا کہ  28مئی یوم تکبیر کا دن انتہائی اہمیت کا حامل ہے،یوم تکبیر پاکستانی قوم ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے بے مثال اتحاد کی یاد دلاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ  1998 میں آ ج ہی کے دن اعلیٰ ترین ملکی سیاسی وعسکری قیادت نے ایٹمی سائنسدانوں اور پوری وقوم نے وطن عزیز کی سالمیت  کیلئے  یہ فیصلہ کیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء حاجی باز محمد دمڑ نے کہا کہ ملکی دفاع پر کسی قسم کا بیرونی دباؤ قبول کرکے سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، یوم تکبیر سیاسی اور دفاعی قوتوں کے اس ملک کے دفاع کو مضبوط تر بنانے کے لیے ایک جھنڈے سبز ہلالی پرچم تلے متحد ہونے کی یاد بھی دلاتا ہے۔

 یوم تکبیر ریلی میں مسلم لیگ ن، کاروان کے کارکنوں قبائلی عمائدین و سرکاری آفیسران سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔اس دوران پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے تھے۔