ہرنائی،16 مئی (اے پی پی ): پی پی ایچ آئی ڈسٹرکٹ سپورٹ مینجر عبدالقاہر نے بی ایچ یو غڑمی ٹیلی ہیلتھ سینٹر میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وسائل میں رہتے ہوئے پی پی ایچ آئی ضلع ہرنائی کے دوردراز علاقوں میں عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں پی پی ایچ آئی کے زیر نگرانی چلنے والے بنیادی مرکز صحت میں بی ایچ یو غڑمی پہلے نمبر پر ہے ۔ڈاکٹرزالٹراساونڈ، لیبر روم ،ٹیلی ہیلتھ سنٹرز ودیگر میں دو شفٹوں میں کام کررہی ہیں اور دونوں شفٹوں میں ڈیلیوری کی سہولیات فراہم کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی پی ایچ آئی کے زیر نگرانی چلنے والے بنیادی مرکز صحت میں بی ایچ یو غڑمی عوام کو جدیدطبی سہولیات کی فراہمی میں اول نمبر پر ہے ۔فزیشنزو سپسیشلسٹس کے ذریعے فرسٹ اینڈ سکینڈ ٹائم ڈیلیوری کی مفت سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جس سے عوام مستفید ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ بی ایچ یو غڑمی کو ماڈل بنیادی صحت مرکز بنانے کیلئے مزید کوشاں ہے