ہرنائی میں لیویز دربار اور کھلی کچہری کا انعقاد

14

ہرنائی، 22 مئی (اے پی پی):صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد خان دومڑ کی ہرنائی آمد کے موقع پر ہرنائی میں لیویز درباراور کھلی کچہری کا انعقادکیا گیا۔ اس موقع پرہرنائی کے تمام لیویز اہلکاروں ، ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد عارف کاکڑ اور اسسٹنٹ کمشنر ہرنائی فہد شبیر چیمہ نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر عارف کاکڑ نے ضلع ہرنائی  کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

 صوبائی وزیر خوراک نور محمد دومڑ  کاخطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لیویز فورس اور عوام کے مسائل کے حل کےلئے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں گے،لیویز اور پولیس نے ہر صورت میں علاقے میں امن وامان کو بحال رکھنا ہوگا۔ ہم لیویز میں کھاتہ سسٹم نہیں چاہتے، اگر لیویز میں کھاتہ سسٹم کا پتہ چلا یا کوئی افسر اس میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ لیویز اور پولیس علاقے میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے چوبیس گھنٹے اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں، کسی کو علاقے خراب کرنے کی احازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کامقصد عوام کا براہ راست مجھ اور ضلعی آفیسران تک رسائی اور ان کے جائز مسائل کا حل ہے۔