ہنگری،18 مئی (اے پی پی ): پاکستان باڈی بلڈرز کا بڑا کارنامہ ،پاکستان نے یورپیئن باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں دو میڈلرز جیت لیے ،ارسلان بیگ نے سلور اور شہزاد قریشی نے برانز میڈل جیتا ،ارسلان بیگ نے اسپورٹس فزیک اور شہزاد قریشی نے نوے کلوگرام میں میڈل جیتا۔
اس حوالے سے سیکرٹری پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن سہیل انور نے کہا کہ پاکستان نے پہلی بار یورپیئن باڈی بلڈنگ چیمپئن میں حصہ لیا اور میڈلز جیتے۔ ہنگری میں پاکستان کے سفیر آصف حسین میمن نے بھی پاکستانی باڈی بلڈرز کی حوصلہ افزائی کی۔