آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی شرح میں اضافہ کردیا گیا، وفاقی وزیر خزانہ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب

12

اسلام آباد۔28جون  (اے پی پی):آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی شرح میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

جمعہ کو وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے اس حوالے سے مالیاتی بل 2024ء میں تر میم پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دی اور بجٹ دستاویزات کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی زیادہ سے زیادہ شرح 70 روپے، پٹرول پر 70 روپے، سپیئر کیروسین آئل پر 50 روپے، لائٹ ڈیزل آئل 50 روپے، ایچ او بی سی 70 روپے، ای ٹین گیسولین 50 روپے اور مقامی ایل پی جی پر 30 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔