اسلام آباد ،5جون(اے پی پی): وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی کوآرڈینیشن رومینہ خورشید عالم نے کہا ماحول کو بہتر بنانے کے لیے ہمیں اہم کردار ادا کرنا ہو گا دنیا بھر میں ماحولیاتی بہتری کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے، اسی طرح پاکستانی حکومت بھی ماحولیاتی آلودگی ختم کرنے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے دنیا متاثر ہے،پاکستانی حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے،موسمیاتی تبدیلی ایگریکلچر سمیت ہماری روزمرہ کی زندگی متاثر کر رہا ہے،ماحولیاتی آلودگی ختم کرنا صرف حکومت کی نہیں بلکہ عام لوگوں کی بھی زمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے لوگوں میں آگاہی کے لیے سیمینار منعقد ہونے چاہیے،ماحول کی بہتری کے لیے بحثیت فرد ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایس ڈی پی آئی ڈاکٹر عابد قیوم سلیری نے کہا ماحولیاتی تبدیلی کے تناظر میں عالمی یوم ماحولیات پہلے سے کہیں زیادہ متعلقہ ہے ہمارے موسمی کیلنڈر سے بہار کا موسم تقریباً ختم ہو چکا ہے یہ ہمارے پورے ماحولیاتی نظام، عالمی ماحول اور ہمارے خطے کو متاثر کر رہا ہے۔
ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایس ڈی پی آئی ڈاکٹر عابد قیوم سلیری نے مزید کہا کہ خشک سالی کا آغاز آہستہ ہوتا ہے اور جب بہت دیر ہو جاتی ہے تو اس کے اثرات نظر آتے ہیں،موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کنٹرول کرنے کے طریقہ سے کام کرنا ہے۔