اسلام آباد میں مارگلہ ہلز میں ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی

28

اسلام آباد ،02 جون (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عرفان میمن  اسلام آباد کا کہنا ہے کہ آگ خیبرپختونخوا کی حدود میں لگی ہے، آگ بجھانے کے لیے سی ڈی اے کی ٹیمز موقع پر موجود ہیں، فائیر برگیڈ کے 36 اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں، آگ کے اسلام آباد کی حدود میں داخلے کو روکنے کے لیے فائر والز بنا لی گئی ہیں، انہوں نے  کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ آگ روکنے میں خیبرپختونخواہ حکومت کے ساتھ مشترکہ کاوشیں کر رہی ہے، آگ پر ایک گھنٹے میں قابو پا لیا جائے گا۔