اسلام آباد،10 جون(اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ہسپتال جا کر سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ان کی طبعیت کے بارے میں دریافت کیا۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے راجہ پرویز اشرف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔سردار ایاز صادق نے سابق اسپیکر کے صاحبزادے اور اہلخانہ کا حوصلہ بڑھایا اور راجہ پرویز اشرف کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔
یاد رہے کے سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو دل میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا تھا جہاں پر ان کے دل میں دو سٹنٹ ڈالے گئے ہیں۔