اوکاڑہ، 01 جون(اے پی پی):ممبر قومی اسمبلی و کنونیئر ڈسٹرکٹ کو آرڈنیشن کمیٹی چوہدری ریاض الحق جج نے کہا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ہر شعبہ میں انقلابی اقدامات کر رہی ہیں تاکہ عوا م کو درپیش مسائل کا تدارک ممکن ہو سکے ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبے میرٹ اور شفافیت سے مکمل کئے جائیں گے تمام متعلقہ محکموں کے افسران ترقیاتی منصوبوں میں استعمال ہونے والے مٹیریل کی ذاتی طور پر نگرانی کریں یہ ہی دیرپا منصوبے مستقبل میں اپنی مثال آپ ہوں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ ڈسٹرکٹ کو آرڈنیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں محکمہ صحت،محکمہ تعلیم،محکمہ انہار،محکمہ سپورٹس،محکمہ ریونیو سمیت دیگر محکمہ جات کے جاری ترقیاتی منصوبے زیر غور آئے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان نے ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ممبر قومی اسمبلی و کنونیئر ڈسٹرکٹ کو آرڈنیشن کمیٹی چوہدری ریاض الحق جج نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبے عوامی سہولت کے پیش نظر بروقت مکمل مکمل کئے جائیں کوالٹی آڈٹ کے لئے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن رپورٹ بھی کروائی جائے گی نہ صرف متعلقہ محکموں کے افسران بلکہ عوامی نمائندے بھی اپنے حلقے سے متعلقہ سکیموں کے دورے کریں اور کام کے معیار کا از خود جائزہ لیں۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان، ممبران صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر،ملک علی عباس کھوکھر،چوہدری جاوید علاؤ الدین، چوہدری غلام رضا ربیرہ سمیت ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کے نمائندوں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز،تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور تمام وفاتی و صوبائی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔