اسلام آباد،12جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 2024-25ء کی بجٹ تقریر میں کہا ہے کہ ٹیکس بیس وسیع کر کے ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو میں اضافہ کیا جائے گا، ہمارے لیے آئندہ مالی سال میں Un documented economy کو ختم کرنے کے لیے معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن کی جائے گی جبکہ Progressive سسٹم کے تحت زیادہ آمدن والوں پر زیادہ ٹیکس کا نفاذ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نائن فائلرز کے لیے کاروباری ٹرانزیکشن کے ٹیکس میں اضافہ کیا جائے گا جبکہ کم آمدن والے طبقات کے لیے تحفظ فراہم کیا جائے گا۔