اپنے فن و ثقافت کے ذریعے پاکستان کا مثبت تشخص دنیا بھر میں پیش کیا جائے،بین الاقوامی شہرت یافتہ فنکار جمی انجینئر کی” اے پی پی “سے خصوصی گفتگو

20

اسلام آباد، جون06 (اے پی پی ):  بین الاقوامی شہرت یافتہ فنکار، جمی انجینئر نے  کہا ہے کہ  کہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار  خوبصورت مقامات اور عظیم لوگوں سے نوازا ہے  ، ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے فن، آرٹ اور ثقافت کے ذریعے ملک کا مثبت امیج دنیا کے سامنے پیش کریں ۔

اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے  جمی انجینئر نے کہا  کہ اپنی  پینٹنگز کے ذریعے میں نے ان لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے جنہوں نے اس ملک کی تخلیق کے لیے انتھک قربانیاں دیں اور اس ملک  کے  لیے اپنی جانیں گنوا دیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم ان لوگوں کی قربانیوں کا احترام کریں گے تو ہمارے ملک کا احترام کیا جائے گا۔

جمی نے کہا کہ “جب بھی میں کسی بھی ملک کا دورہ کرتا ہوں، میں ہمیشہ فخر کے ساتھ اپنے آپ کو پاکستان کا خادم کہتا ہوں اور اپنے کاموں کے ذریعے سب کو بتاتا ہوں کہ پاکستانی عوام عظیم اور پرامن  لوگ ہیں” ۔