سری لنکا،29 جون (اے پی پی ):ایشین اسکول تھرو بال چیمپئن شپ 2024ایشین اسکول تھرو بال چیمپئن شپ 2024 جو کہ اسپورٹس کمپلیکس ماترا سری لنکا میں جاری ہے۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر لکشمن نونیز منسٹر، ایجوکیشن گورنمنٹ اف سری لنکا تھے۔مہمان خصوصی نے ایشین اسکول تھرو بال چیمپئن شپ 2024 میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کا خیر مقدم کیا۔ایشین اسکول تھرو بال چیمپین شپ میں حصہ لینے والی ٹیمیں پاکستان، بھارت، سری لنکا، نیپال، ملائیشیا ہیں۔ اس ٹورنامنٹ کو پوائنٹ ٹیبل پر منعقد کیا جا رہا ہے۔پاکستان دو میچ ہار گیا اور تیسری پوزیشن کے لیے پاکستان کا آخری میچ نیپال کے خلاف کھیلا جائے گا۔