اسلام آباد،14 جون (اے پی پی): محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر ، بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، جنوب مشرقی بلوچستان اورجنوب مشرقی سندھ میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق بھکر،نور پور تھل49، سبی48، جیکب آباد47، منڈی بہاؤالدین،دادو، گوجرانوالہ ،ڈی آئی خان ،حافظ آباد،جھنگ ،جہلم ،اوکاڑہ ،ناروال میں 46ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔